۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
حوزہ علمیہ امام حسین علیہ السلام

حوزہ/لاک ڈاؤن کے دارمیان ایک بار پھر حوزہ علمیہ امام حسین علیہ السلام مظفر نگر کی جانب سے زینبیہ گرلز انٹر کالج میں ضرورت مندوں کو راشن تقسم کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لاک ڈاؤن کے دارمیان ایک بار پھر حوزہ علمیہ امام حسین علیہ السلام مظفر نگر کی جانب سے زینبیہ گرلز انٹر کالج میں ضرورت مندوں کو راشن تقسم کیا گیا۔

واضح رہے کہ مظفرنگر کا شیعہ مدرسہ حوزہ علمیہ امام حسین علیہ السلام جسکے بانی و مدیر سید اسد رضا حسینی ہیں جہاں سے ضرورت مندوں کی مستقل مدد کی جا رہی ہے۔

مولانا سید محمد حسینی نے بتایا کہ خداوند والد محترم جناب سید اسد رضا حسینی کو صحت و سلامتی کے ساتھ حیات طولانی عطا فرمائے انکی جانب سے یہ پانچویں دفع ہے کہ لوگوں کی مدد کی جارہی ہے تقریبا ہزاروں کی تعداد میں وہ اجناس جو اس لاک ڈاؤن میں لوگوں کے لیئے ضروری ہے ہم پیکت میں آمادہ کر کے ضرورتمندوں میں تقسیم  کر رہے ہیں۔

بارگاہ خداوند میں یہ دعا ہے کہ ہم سب کو اس وبا سے محفوظ رکھے اور جلد اس پریشانی سے نجات دے آمین۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .